مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے وزیر اعظم علی الزیدی نے کہا ہے کہ حشد الشعبی کو عراقی حکومت کی خصوصی توجہ اور حمایت حاصل ہے اور ملک خودمختاری کے دفاع کے مرحلے کے بعد اب تعمیر و ترقی کے دور میں داخل ہو چکا ہے۔
المیادین کو دیے گئے بیان میں علی الزیدی نے کہا کہ حشد الشعبی عراق کی مسلح افواج کے ڈھانچے کا ایک اہم حصہ ہے اور حکومت اس حوالے سے قانون کی منظوری کے عمل کو جاری رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ عراق نے اپنی خودمختاری کے دفاع کے مرحلے کو کامیابی سے عبور کیا ہے اور اب ملک کو تعمیر نو، ترقی اور استحکام کی جانب لے جانے کا وقت ہے۔
عراقی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ حکومت کی ترجیح ایک مضبوط معیشت کی بنیاد پر ملک کی تعمیر، بنیادی مسائل کے حل اور عوامی مشکلات کے خاتمے پر مرکوز ہے۔
آپ کا تبصرہ